پرتگال میں شدید بارشوں کے نتیجے میں نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ،شمالی اور وسطی علاقوں میں تیز ہواؤں اور شدید بارشوں نے تباہی مچادی۔
سڑکوں شاہراہوں سمیت
نشیبی علاقے پانی میں ڈوب گئے جس کی وجہ سے شہریوںکو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔
انتظامیہ نے 7اضلاع میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے، جبکہ بارش کے بعد لاپتا ایک شخص کی تلاش جاری ہے ۔